”ڈان لیکس ،حکومت اور فوج نے پہلے ہی مل کر فیصلہ کر لیا تھا کہ ۔۔۔“سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ،نیا تنازعہ پیدا ہو گیا

”ڈان لیکس ،حکومت اور فوج نے پہلے ہی مل کر فیصلہ کر لیا تھا کہ ۔۔۔“سینئر ...
”ڈان لیکس ،حکومت اور فوج نے پہلے ہی مل کر فیصلہ کر لیا تھا کہ ۔۔۔“سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ،نیا تنازعہ پیدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ہارون رشید نے ڈان لیکس معاملے پر تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی فیصلہ ہو گیا تھا کہ شریف خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھیڑا جائے گا کیونکہ خاندان کے فرد کے ملوث ہونے کا اندیشہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہو گیا تھا کہ اگر محترمہ مریم نواز کا نام ڈان لیکس میں آیا بھی تو انہیں نہیں چھیڑا جائے گا ۔نجی نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے کہ وہ کن حالات میں آرمی چیف بنے ،وہ چوتھے نمبر پر تھے اس لیے انہیں عوامی اور فوجی حلقوں میں بھرپور طریقے سے خوش آمدید نہیں کہا گیا ۔ہارون رشید نے کہا کہ ڈان لیکس کے دونوں فریقین کو ملک کے حالات کی کوئی پرواہ نہیں ہے ،یہ صرف اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں ،راﺅ تحسین ،پرویز رشید یا طارق فاطمی قصور وار نہیں ،آپ بڑے قصور وار کو چھوڑ کر چھوٹوں کو پکڑ رہے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ پاناما لیکس کی جے آئی ٹی میں بھی وہ دونوں بریگیڈئیر شامل ہیں جو ڈان لیکس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے ۔

”عمران خان نے پاناما کیس فیصلے پر قوم سے جھوٹ بولا “، نواز لیگ نے کپتان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

مزید :

قومی -