”عمران خان پیچھے پڑا ہے کہ شادی کر لو، بار بار فون کر کے۔۔۔“ پاکستانی لڑکی نے ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ ہر کسی کو حیران پریشان کر دیا

”عمران خان پیچھے پڑا ہے کہ شادی کر لو، بار بار فون کر کے۔۔۔“ پاکستانی لڑکی ...
”عمران خان پیچھے پڑا ہے کہ شادی کر لو، بار بار فون کر کے۔۔۔“ پاکستانی لڑکی نے ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ ہر کسی کو حیران پریشان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی بھی ناکام ہو چکی ہے اور اب تو لوگوں نے اس معاملے پر طنز بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک ایسی ہی لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بظاہر تو یہ دعویٰ ہے کہ عمران خان نے اسے شادی کی پیشکش کی ہے مگر حقیقت میں یہ صرف طنز ہی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

ویڈیو پیغام میں لڑکی کا کہنا ہے کہ ” میں آج بہت پریشان ہوں کیونکہ مجھے عمران خان نے شادی کی پیشکش کی ہے ۔ وہ کہہ رہے تھے کہ پاکستان آﺅ اور پی ٹی آئی کو اگلے مرحلے پر لے کر جاﺅ، انشاءاللہ آپ اگلی صدر بن جاﺅ گی۔ میں نے کہا کہ او مائی گاڈد۔۔۔! میں بہت پریشان ہوں، کیونکہ میں ابھی مشتری سے آئی ہوں، وہاں میرا عالیشان محل ہے میں اسے بھی سنبھالتی ہوں تو زمین کو کیسے سنبھالوں گی، میں نے عمران خان نے کہا کہ مجھے فون مت کریں، انہوں نے مسلسل مجھے 85 مسڈ کالز کی ہیں ۔ میں ابھی پریشان ہوں، اور کہا کہ میں ویڈیو بنا رہی ہوں اور سب کو بتا رہی ہوں۔

یہ ویڈیو دیکھنے والے میری مدد کریں، مجھے بتائیں کہ پی ٹی آئی جوائن کروں یا نہیں، میں نے سوچا ہے کہ ایک بار پاکستان آ کر عمران خان سے مل لیتی ہوں اور کہوں گی کہ اگر پی ٹی آئی میں طاقت ہے تو میں اس کی حمایت کروں گی۔ لیکن برائے مہربانی عمران خان مجھے شادی کی پیشکش مت کریں، پہلے ہی میرے پاس مشتری کی صورت میں بہت بڑی ذمہ داری ہے اور میں وہاں کی وزیراعظم ہوں ۔“

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو سامنے آ نے کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور واضح طور پر غیر حقیقی اور طنز پر مبنی ہونے کے باوجود لوگ اسے دھڑا دھڑ شیئر کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -