وزیر اعظم کے پرنسپل سیکر ٹری کو ناصر خان کھوسہ کی جگہ تعینات کرنے کی تجویز ، حکومت نے فواد حسن فواد کو تبدیل کرنے کی تردید کر دی

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکر ٹری کو ناصر خان کھوسہ کی جگہ تعینات کرنے کی تجویز ، ...
وزیر اعظم کے پرنسپل سیکر ٹری کو ناصر خان کھوسہ کی جگہ تعینات کرنے کی تجویز ، حکومت نے فواد حسن فواد کو تبدیل کرنے کی تردید کر دی

  

اسلام آ باد (ویب ڈیسک )ڈان لیکس نوٹیفکشن جاری کرنے والے وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد  کو ناصر خان کھوسہ کی جگہ  ورلڈ بینک میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر لگانے کی تجویز سامنے آنے کا انکشاف ، دوسری طرف حکومت نے فواد حسن فواد کو   عہدے سے الگ کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی ڈان لیکس نوٹیفکیشن جاری کرنے کی پاداش میں انہیں عہدے سے ہٹانے کی خبریں حکومتی حلقوں میں زیر غور ہیں ،فواد حسن فواد کو پرنسپل سیکرٹری سے ہٹا کر ناصر خان کھوسہ  کی جگہ ورلڈ بینک میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر لگانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔یاد رہے کہ ناصر خان کھوسہ کو اس عہدے پر 14ستمبر  2013 میں4  سال کے لئے  تقرری کی گئی تھی اور اس عہدے کو بھاری مشاہرے کی وجہ سے انتہائی پر کشش تصور کیا جاتاہے ۔ذ رائع نے بتا یا کہ نیوزلیکس اور وزراءکی شکا یات کے باعث یہ رائے سامنے آئی ہے کہ وزیر اعظم اپنے سیکر ٹری کو تبدیل کردیں۔دوسری طرف وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے فواد حسن فواد کو تبدیل کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کو نہ تو تبدیل کیا جا رہا ہے اور نہ ہی فواد حسن فواد نے اپنی رخصتی کی کوئی درخواست دی ہے ،بیورو کریسی  میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزید :

اسلام آباد -