چیک وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

چیک وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا
چیک وزیر اعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پراگ (ویب ڈیسک) چیک وزیر اعظم بوہوسلاو سوبوتکا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے دارالحکومت پراگ میں صحافیوں کو بتایا کہ اب وہ اپنے وزیر خزانہ آندرے بابِس کو برطرف کرنے کی کوشش کریں گے۔ آندرے بابِس کا تعلق سوبوتکا کی حریف سیاسی جماعت سے ہے۔ قبل ازیں بابِس پر ٹیکس چوری کے الزام کے بعد سوبوتکا نے خود سمیت پوری حکومت کے استعفے کا اعلان کر دیا تھا۔ چیک جمہوریہ میں اسی سال اکتوبر میں عام انتخابات کرائے جانا ہیں، جن میں توقع ہے کہ سینٹر پارٹی اکیلے ہی اتنی زیادہ عوامی تائید حاصل کر لے گی کہ بابِس کے لیے خود وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ تاریخی حماقت تھی :ایرانی وزیر خارجہ