”یہ لباس میں نے آپ کیلئے نہیں بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“، بھارتی اداکارہ دیپیکا نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں

”یہ لباس میں نے آپ کیلئے نہیں بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“، بھارتی اداکارہ دیپیکا ...
”یہ لباس میں نے آپ کیلئے نہیں بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“، بھارتی اداکارہ دیپیکا نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )”یہ لیاس میں نے آپ کیلئے نہیں پہنا بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“،بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ دیپیکا میٹ گالا میں شریک تھی جہاں صحافی نے انکے لباس کو تنقید کا نشانہ بنا نے کی کوشش کی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ” یہ لباس میں نے آپ کے لیے نہیں پہنا بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“۔

”اگر کسی کو مجبور نہ کیا جائے تو جسم فروشی جرم نہیں“، بھارتی عدالت نے فحاشی کے اڈے سے گرفتار ملزم کو بری کر دیا

اداکارہ نے صحافی کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس طرح کسی فلم کے پیچھے پوری ٹیم ہوتی ہے بالکل اسی طرح ڈریسز کے پیچھے بھی بہت سے لوگ مل کر کام کرتے ہیں اور یہ ان سب کی محنت کا نتیجہ ہوتا ہے اگر آپ کو یا کسی اور کو یہ پسند نہیں تو اس میں میرا یا میری ٹیم کا کوئی قصور نہیں۔دیپیکا کا کہنا تھا کہ ڈریس پرتنقید یا تعریف سے بڑھ کر زیادہ اہم یہ ہے کہ مجھے اور پریانکا کو میٹ گالا جیسے ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا۔

مزید :

تفریح -