بھارت پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کر گیا، پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزہ بند، متعدد مریض شدید مشکلات کا شکار

بھارت پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کر گیا، پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزہ بند، ...
بھارت پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کر گیا، پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزہ بند، متعدد مریض شدید مشکلات کا شکار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت پاکستان دشمنی میں ہر حد پار کر گیا ہے اور معصوم طلباء، نہتے کشمیریوں، معصوم اقلیتوں اور پڑوسیوں کے بعد انسانیت کے خلاف ایک اور گھناﺅنا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے میڈیکل ویزہ کا حصول ناممکن بنا دیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے کسی بھی مریض کو علاج کیلئے بھارت کا ویزہ جاری نہیں کیا گیا اور بھارت کے اس فیصلے سے ہزاروں پاکستانی مریض متاثر ہوئے ہیں جو علاج کی غرض سے بھارت جانا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق دل، جگر اور گردہ کے امراض میں مبتلا لاکھوں افراد علاج کی غرض سے بھارت جاتے ہیں لیکن بھارت کی جانب سے ویزہ جاری نہ ہونے کے باعث متعدد مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق میڈیکل ویزہ کے معاملے پر بھارتی سفارتکار کو گزشتہ ہفتے دفتر خارجہ طلب کر کے تشویش کا اظہار بھی کیا گیا تھا تاہم اب تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -