بھکی پاور پلانٹ سے ایک میگا واٹ بجلی نہ مل سکی ، شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی

بھکی پاور پلانٹ سے ایک میگا واٹ بجلی نہ مل سکی ، شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی
بھکی پاور پلانٹ سے ایک میگا واٹ بجلی نہ مل سکی ، شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی اور ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا۔ حکومت کے بڑے بڑے دعوﺅں کے باوجود بھکی پاور پلانٹ سے نیشنل سسٹم میں مئی کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی ایک میگا واٹ بجلی نہیں آسکی۔

آئی ایس پی آر کی ٹویٹ کا جائزہ لینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اور ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ بجلی کی مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ حتیٰ کہ نماز جمعہ کے موقع پر بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا جس کے باعث نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لوڈ شیڈنگ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت ہو گئی، ڈیموں سے پانی کا اخراج کم کئے جانے کے باعث ہائیڈل کی پیداوار میں تقریباً 600 میگاواٹ کی کمی ہو گئی ہے۔ تربیلا سے پانی کے اخراج میں 35 ہزار کیوسک جبکہ منگلا سے 5 ہزار کیوں کیوسک کی کمی کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز تربیلا سے 60 ہزار کیوسک اور منگلا سے 70 ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا۔ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے مجموعی ڈیمانڈ بڑھ کر 19 ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مزید :

لاہور -