”کئی سال پہلے میچ کے دوران اس بھارتی کھلاڑی سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن وہ آج بھی نہیں بھولا اور۔۔۔“ شاہد آفریدی نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کو بھی بھارتی کھلاڑیوں کے چھوٹے دل پر افسوس ہو گا

”کئی سال پہلے میچ کے دوران اس بھارتی کھلاڑی سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن وہ آج ...
”کئی سال پہلے میچ کے دوران اس بھارتی کھلاڑی سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن وہ آج بھی نہیں بھولا اور۔۔۔“ شاہد آفریدی نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ آپ کو بھی بھارتی کھلاڑیوں کے چھوٹے دل پر افسوس ہو گا

  

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی کچھ لڑائیاں صلح پر ختم ہو جاتی ہیں اور کچھ کئی سال گزرنے کے باجود بھی سب کی یادوں میں زندہ رہتی ہیں۔ سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی اور بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر کے درمیان 2007ءمیں کانپور میں کھیلے گئے ایک میچ میں ہونے والی لڑائی کو بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

میچ کے دوران گراﺅنڈ میں دونوں کے درمیان ٹکر ہوئی اور پھر تلخ کلامی جو اس قدر بڑھی کہ دیگر کھلاڑیوں اور ایمپائرز کو بیچ بچاﺅ کرانا پڑا۔ اس لڑائی کو شاہد خان آفریدی نے تو بھلا دیا ہے مگر گوتم گمبھیر نے اسے ”دل پر لگا“ لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ شائد کبھی بھی گوتم کے ساتھ کسی کافی شاپ میں نظر نہیں آئیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک کالم میں شاہد آفریدی کی زبانی اس معاملے پر روشنی ڈالی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ ”عام خیال کے برعکس بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ یقینا اس معاملے سے بہت سے کھلاڑی مستثنیٰ ہیں، جیسا کہ گوتم گمبھیر، جس کے بارے میں کہوں گا کہ وہ زیادہ دوستانہ روئیے کے مالک نہیں ہے۔ اور ہم دونوں کا جلد ہی کسی کافی شاپ میں اکٹھے نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ہمارے درمیان چند سال قبل گراﺅنڈ میں تلخ کلامی ہوئی اور پوری دنیا میں اس متعلق خبریں چلیں۔ حالانکہ میں نے اس واقعے کو بھلا دیا ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ کھیل کا جزو اور حصہ ہے، لیکن گوتم کچھ وجوہات کے باعث اسے بھلا نہیں پلایا، اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔۔۔!“

مزید :

کھیل -