اس ملک میں بہت گھپلے ہیں، تحقیقات میں لگ گئے تو سارا وقت اسی میں لگ جائیگا : وزیر اعظم نوازشریف

اس ملک میں بہت گھپلے ہیں، تحقیقات میں لگ گئے تو سارا وقت اسی میں لگ جائیگا : ...
اس ملک میں بہت گھپلے ہیں، تحقیقات میں لگ گئے تو سارا وقت اسی میں لگ جائیگا : وزیر اعظم نوازشریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم ترقیاتی کاموں سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے ، بہت سے معاملات کی تصدیق ہونی ہیں لیکن اگر ہم تحقیقات میں لگ گئے تو سارا وقت اسی میں لگ جائے گا , اس ملک میں بہت گھپلے ہیں .

جیو نیوز کے مطابق پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس لنک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا یہ چیزیں اپنی منطقی انجام تک پہنچیں گی ، اسلام آباد کومیٹروبس منصوبے کے ساتھ لنک کیا جارہا ہے، جن کے پاس سواری نہیں ان کے لیے میٹروبس کا منصوبہ بہترین ہے،ایئرپورٹ کےساتھ میٹروبس کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا، اس ملک میں اتنے گھپلے ہیں کہ جتنا کہا جائے کم ہے۔

”یہ لباس میں نے آپ کیلئے نہیں بلکہ اپنے لیے پہنا ہے“، بھارتی اداکارہ دیپیکا نے صحافی کو کھری کھری سنا دیں

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں بھی دوسرے منصوبوں کی طرح معیار پر سمجھوتا نہیں ہوگا، جس ملک نے ترقی کرنی ہوتی ہے وہاں ترقی بھی تیزرفتار ہونی چاہئیے، ملک میں جن منصوبوں کو دو سال میں مکمل ہونا تھا اسے بیس بیس سال لگ گئے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایسے بیمار منصوبوں کو اضافی رقم دے کر مکمل کروایا۔

عالیہ بھٹ کی ایک شرمناک تصویر سامنے آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک باوقار ملک کے لیے انفراسٹرکچر،ایئرپورٹس اور ٹرانسپورٹ سسٹم کا بہتر ہونا ضروری ہے،سڑکیں اچھی ہوں گی تو کسانوں کی پیداوار مارکیٹ میں آسانی سے پہنچیں گی،لواری ٹنل جیسے منصوبے ہیں جو کئی دہائیوں سے مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔

اترپردیش میں ہندوﺅں کو کشمیری عوام پر پتھراﺅ کی تربیت دیئے جانے کا انکشاف

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، 25.6کلومیٹرطویل لنک روڈنیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تعمیرکیاہے، میٹروبس لنک نیواسلام آباد ایئرپورٹ سے پشاورموڑتک ہوگا،منصوبے میں 9 بس سٹیشن،12 پل اور11 انڈرپاس شامل ہیں۔

”اگر کسی کو مجبور نہ کیا جائے تو جسم فروشی جرم نہیں“

اسلام آبادایئرپورٹ کے45ہزارمسافروں کی گنجائش والے ٹرمینل کا95فیصدکام مکمل کر لیا گیا ہے، یہاں عالمی معیارکاایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کیاگیاہے، اس کے بعد وزیر اعظم  نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا  بھی دورہ  کیا ۔

مزید :

قومی -