پاناما لیکس جے آئی ٹی میں شامل ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران کون ہیں اور اس سے قبل کس اہم ترین کیس کی تحقیقات کررہے تھے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

پاناما لیکس جے آئی ٹی میں شامل ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران کون ہیں اور ...
پاناما لیکس جے آئی ٹی میں شامل ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران کون ہیں اور اس سے قبل کس اہم ترین کیس کی تحقیقات کررہے تھے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاناما لیکس جے آئی ٹی میں شامل آئی ایس آئی کے بریگیڈ یئر نعمان سعید اور ایم آئی کے بریگیڈ یئر کامران خورشید ڈان لیکس پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی میں بھی شامل تھے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سلمان غنی نے بتا یا کہ پاناما لیکس کی جے آئی ٹی میں جن دو بریگیڈئیرز کو شامل کیا گیا ،وہ پہلے ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی میں بھی شامل تھے ۔
تفصیل کے مطابق انٹرسروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر نعمان سعید دہشتگردوں کی بیرون ملک سے آنے والی امداد اور فنڈز کی تحقیقات کیلئے ماہرانہ صلاحیتوں کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں وائٹ کالر کرائم اور خصوصاً ماسلی جرائم کی تحقیقات کا بھی ماہر سمجھا جاتا ہے۔ نعمان سعید کے قریبی حلقوں میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ وہ مسنگ لنکس کا سراغ بھی لگاسکتے ہیں۔ایم آئی کے بریگیڈیئر کامران خورشید بھی مالی بے ضابطگیوں سمیت کرپشن کے معامالت کا کھوج لگانے کے ماہر تصور کئے جاتے ہیں۔ دونوں آرمی افسروں کے قریبی ذرائع کے مطابق ان افسروں کی کارکردگی انتہائی بہترین اور ہمیشہ 100 فیصد رہی ہے، ایم آئی کے افسر نے اس سے قبل ملنے والے تمام ٹاسک مکمل کئے۔ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے جن دو افسروں کا انتخاب کیا گیا یہ وہی افسر ہیں جو ڈان لیکس کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

اسلام آباد کلب انتظامیہ نے نوکرانیوں کے داخلے پر پابندی لگادی

مزید :

قومی -