پشاور اور گردونواح میں 5.5شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پشاور اور گردونواح میں 5.5شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا
پشاور اور گردونواح میں 5.5شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور ، دیر بالا اور گردونواح میں 5.5شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔

کیا آپ کو معلوم ہے یہ لڑکی بھارت کی امیر ترین خاتون ہے؟ دراصل یہ کون ہے؟ جانکر آپکو بھی بے حد حیرت ہو گی

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے روابط کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

ماحولیات -