”میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں “، فواد خان نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

”میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں “، فواد خان نے اہلیہ کی ...
”میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں “، فواد خان نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں ۔

نیو نیوز کے مطابق فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صدف فیشن کے بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتی ہیں ، وہ سوشل میڈیا پر کافی ان ہیں اس لیے انہیں زیادہ بہتر اندازہ ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔

”اگر کسی کو مجبور نہ کیا جائے تو جسم فروشی جرم نہیں“

اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر مشہور برانڈ ”سلک “ چلانے والے فواد خان سے سوال کیا گیا کہ اس برانڈکیلئے دونوں میاں بیوی کے درمیان تخلیقی اختلافات تو ہوتے ہونگے؟ جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صدف اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے یہ لڑکی بھارت کی امیر ترین خاتون ہے؟ دراصل یہ کون ہے؟ جانکر آپکو بھی بے حد حیرت ہو گی

فواد خان نے مزید کہا کہ ”اس لیے میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں“۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف اس سلسلے میں صدف کا ساتھ دیتا ہوں، وہ میرے ساتھ کے بغیر بھی کافی اچھا کام کررہی ہیںمگر ساری توجہ مجھے مل جاتی ہے۔

مزید :

تفریح -