پاناماکیس تحقیقات :واجد ضیاءکی سربراہی میں جے آئی ٹی کااجلاس

پاناماکیس تحقیقات :واجد ضیاءکی سربراہی میں جے آئی ٹی کااجلاس
پاناماکیس تحقیقات :واجد ضیاءکی سربراہی میں جے آئی ٹی کااجلاس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل پانے والی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے کی ۔

نیو نیوز کے مطابق واجد ضیاءکی سربراہی میں پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل پانے والی جے آئی ٹی کا پہلا اجلا س ہوا جس میں دفتری امور اور جے آئی ٹی کے کام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پاناما کیس کی مزید تحقیقات کیلئے تشکیل پانے والی جے آئی ٹی پیر سے کام کا باقاعدہ طو ر پر آغاز کریگی اور ہر دو ہفتے بعد اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریگی اور 2ماہ میں رپورٹ مکمل کر کے عدالت کو پیش کریگی۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیا کی سربراہی میں تشکیل پانے والی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور نیب کے نمائندے شامل ہیں جو 60روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔جے آئی ٹی کے ارکان میں سٹیٹ بینک کے گریڈ 21کے افسرعامر عزیز ،ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال رسول،نیب کے گریڈ 20کے افسرعرفان نعیم منگی،آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر محمد نعمان سعید اور ملٹری انٹیلی جنس کے بریگیڈئیر کامران خورشید شامل ہیں،یہ ارکان اپنے متعلقہ محکموں سے سٹاف خود منتخب کریں گے۔

جے آئی ٹی کا سیکریٹریٹ جوڈیشل اکیڈمی ایچ ایٹ میں ہوگا،وفاقی حکومت جے آئی ٹی کے اخراجات برداشت کرے گی جبکہ فنڈز جے آئی ٹی کے سربراہ کے اختیار میں ہوں گے۔

مزید :

قومی -