ہاشم آملہ نے کرکٹ کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ کوئی ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ ایک ایسی اعلیٰ مثال قائم کی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

ہاشم آملہ نے کرکٹ کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ کوئی ریکارڈ نہیں بنایا ...
ہاشم آملہ نے کرکٹ کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ کوئی ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ ایک ایسی اعلیٰ مثال قائم کی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب اگرچہ رائل چیلنجرز بنگلور سے اپنا میچ ہار گئی مگر کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑی ہاشم آملہ نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ ناصرف پوری دنیا کے دل جیت لئے بلکہ مسلمانوں کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

رائل چیلنجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ہاشم آملہ اور مارٹن گپٹل اننگز کے آغاز کیلئے میدان میں آئے۔ پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ کو واپس پویلین لوٹنا پڑا جب انکت چوہدری نے ہاشم آملہ کو گیند کروائی۔ یہ گیند تھوڑی سی سٹمپ سے باہر تھی جسے ہاشم آملہ نے کٹ کرنے کی کوشش کی مگر وہ ان کے بلے کے ساتھ چھو کر سیدھی کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وکٹ کیپر کیدر جادیو نے گیند پکڑی مگر آﺅٹ کیلئے اپیل نہ کی حتیٰ کہ آر سی بی کی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی نے کیچ آﺅٹ کی اپیل نہ کی۔ تاہم ہاشم آملہ ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے خود ہی پویلین کی جانب چل پڑے اور جب باﺅلر نے انہیں پویلین کی جانب چلتا دیکھا تو وہ ایمپائر کی طرف مڑے اور اپیل کر دی۔ ایمپائر نے ’خانہ پوری‘ کیلئے اپنی انگلی بلند کر دی کیونکہ ہاشم آملہ تو پہلے ہی کروڑوں دل جیت چکے تھے۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -