سندھ حکومت نے کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین دینے سے انکار کردیا،ڈرپوک ہوتا تو ورلڈ کپ 2011 کا الزام خود پر نہ لیتا:شاہد آفریدی

سندھ حکومت نے کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین دینے سے انکار کردیا،ڈرپوک ہوتا تو ورلڈ ...
سندھ حکومت نے کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین دینے سے انکار کردیا،ڈرپوک ہوتا تو ورلڈ کپ 2011 کا الزام خود پر نہ لیتا:شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی کاکہنا ہے کہ میں نے سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈمی کے لیے کئی سال سے زمین مانگ رہا ہوں لیکن انہوں نے منع کر کے اکیڈمی کے لیے جگہ دینے سے انکار کردیا،اگر میں ڈرپوک ہوتا تو ورلڈ کپ 2011 کا الزام اپنے اوپر نہیں لیتا،ہمیشہ میڈیا کو ساتھ لے کر چلتا رہا ہوں،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

ہاشم آملہ نے کرکٹ کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ کوئی ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ ایک ایسی اعلیٰ مثال قائم کی کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ، دیکھ کر آپ کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں گے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیریئر میں میراٹمپرامنٹ پر کبھی قابو نہیں رہا،کرکٹ نے مجھے بہت رلایا،افسوس بھی ہوالیکن 2009 ورلڈ کپ میرے لئے سب سے بڑی خوشی تھی۔کرکٹ کا شوق نہ ہوتا تو فوج کی طرف جاتا،ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ ہوت اہوں اوراسے سپورٹ بھی کرتاہوں ۔بوم بوم کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مختلف لیگز میں حصہ لوں گا،ایک دو دن میں بڑا اعلان بھی کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہے،اس کو سمجھاتاہوں کہ جب تک اپنا گیم نہیں کھیلوگے ٹیم کوفائدہ نہیں ہوگا۔عمران خان کو بڑے ناموں کا ساتھ تھا ،وہ بڑے کپتان رہے ہیں جبکہ مصباح الحق نے مشکلات میں ٹیم کو اٹھایا اور ٹیسٹ میں اچھا لیڈ کیا۔مصباح اور یونس ہمیشہ گراونڈ میں رہے، ٹھنڈے کمروں میں نہیں بیٹھے۔ان کا کہنا تھا کہ جس چیز کے لیے میں نے آواز اٹھائی تھی وہ اب مصباح اور یونس کے لیے ہونے لگاہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو سندھ کا آج یہ حال نہیں ہوتا،سندھ کے عوام کے پاس بنیادی سہولتیں نہیں ہیں ۔ہم نے سندھ میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے 114دیہات کو کور کیا، دوسروں کی مدد کرنے پر مجھے خوشی ہوتی ہے, میں خود پر تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتا ہوں۔

مزید :

کھیل -