زرداری صاحب ! آپ کے صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں،پورا سندھ مایوسی کے عالم میں ہے:نہال ہاشمی

زرداری صاحب ! آپ کے صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں،پورا سندھ مایوسی کے عالم میں ...
زرداری صاحب ! آپ کے صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں،پورا سندھ مایوسی کے عالم میں ہے:نہال ہاشمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ زرداری صاحب! آپ کے صوبے میں تعلیم سمیت کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے، اس وقت پوراسندھ مایوسی کے عالم میں مبتلا ہے۔

عزیر بلوچ کا دست راست ملا نثار پاک ایران بارڈ سے پکڑا گیا، مقابلہ میں زخمی

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر نہال ہاشمی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کندھ کوٹ سمیت سندھ بھرمیں اقلیتوں کیساتھ برابرتاوکیاجارہاہے اور پورا صوبہ مایوسی کے عالم میں ڈوبا ہواہے جبکہ پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کوچھوڑکرلوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نقل کرکے سرکاری اہلکار ایم پی اے بنیں گے تو حکومت کیسے چلے گی، سندھ حکومت بتائے کیا یہ لوگ بھی نقل کرکے آئے ہیں؟۔ آصف زرداری صاحب آپ کے صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، چند روز قبل وڈیرے کے سامنے ایس ایچ او نے نہیں بلکہ پورے نظام نے ہاتھ جوڑے ہیں۔ سندھ سے پیسہ دبئی لے جایا گیالیکن ہم سندھ کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اور عوام کا لوٹا ہواپیسہ عوام تک پہنچائیں گے۔

مزید :

کراچی -