پاک افغان سرحدپر کشیدگی، ضلعی انتظامیہ نے سرحدی دیہات خالی کرنے کا حکم دے دیا
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک افغان سرحد پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل ضلعی انتظامیہ نے سرحد پر واقع تمام دیہات کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف قبضہ مافیہ گروہ میں شامل ،معروف اینکر پرسن نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ،قبضہ کیسے کیا ؟طریقہ کار جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چمن قیصر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلی جہانگیر، کلی لقمان، گل دارا باغیچہ سمیت تمام سرحدی دیہات کے مکینوں کو لوڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات اور پمفلٹ تقسیم کرکے ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے علاقے چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں جبکہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کرانے کے لیے افغان وفد پر دباﺅبھی ڈالا جائے گا۔
اسلام نے حرام سے منع اور حلال کھانے کا حکم کیوں دیا ہے۔۔۔؟ بالآخر سائنس نے بھی دین اسلام کے حکم کی تائید کر دی، ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان کشیدگی پر آج دوسرے روز بھی پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ جاری ہے،میٹنگ میں سرحدی معاملات پر بحث کی جائے گی،جبکہ گزشتہ شام باب دوستی پر ہونے والی فلیگ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی تھی۔