پرانی دشمنی پرسیالکوٹ میں فائرنگ ، 1شخص جاں بحق،1زخمی

پرانی دشمنی پرسیالکوٹ میں فائرنگ ، 1شخص جاں بحق،1زخمی
پرانی دشمنی پرسیالکوٹ میں فائرنگ ، 1شخص جاں بحق،1زخمی

  

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 1شدید زخمی ہوگیا۔

زرداری صاحب ! آپ کے صوبے میں کوئی بھی محفوظ نہیں،پورا سندھ مایوسی کے عالم میں ہے:نہال ہاشمی

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تحصیل ڈسکہ کچہری میں پرانی دشمنی کی خلش پر مخالفین نے اچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، گولیوں کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -