وزیراعظم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہناچکے ،عمران خان کو آئی ٹی تربیت کاخیال آج آ رہا ہے :انوشہ رحمان

وزیراعظم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہناچکے ،عمران خان کو آئی ٹی ...
وزیراعظم ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہناچکے ،عمران خان کو آئی ٹی تربیت کاخیال آج آ رہا ہے :انوشہ رحمان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہناچکے ہیں جبکہ عمران خان کوخیبرپختونخوا کے نوجوانوں کی آئی ٹی تربیت کاخیال آج آرہاہے۔

پاک افغان سرحدپر کشیدگی، ضلعی انتظامیہ نے سرحدی دیہات خالی کرنے کا حکم دے دیا 

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کے پشاورمیں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بدولت پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب برپا ہو چکا ہے،آج پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے۔عمران خان کویہ خیال پہلے آجاتاتو نوجوانوں کو 4سال انتظار نہ کرنا پڑتا،وہ احتجاجی سیاست  کی بجائے تربیت پرتوجہ دیتے تویہ اعزازانہیں بھی مل سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی عدم دلچسپی پرخیبر پختونخوا کے حصے کاکام بھی وفاقی حکومت نے سنبھالا ہوا ہے۔

مزید :

قومی -