بھارتی عدالت نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر 7سال قید کی سزا سنا دی

بھارتی عدالت نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر 7سال قید ...
بھارتی عدالت نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر 7سال قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روہٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہٹک میں عدالت نے 28سالہ خاتون کو اپنے شوہر سمیت دیگر 8لوگوں پر اجتماعی زیادتی کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر 7سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ 28سالہ خاتون نے 2010میں شکایت درج کروائی جس میں اس نے الزام عائد کیا کہ اسے ایک مقامی شہری اور اس کے دو رشتہ داروں نے گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کی شادی اس درندہ صفت شخص کے ساتھ زبردستی کر دی گئی جس کے بعد یہ شخص مجھے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ۔
شکایت درج ہونے کے بعد تحقیقات ہوئیں اور عدالت میں انکشاف ہوا کہ میناکشی نامی خاتون نے یہ جھوٹا الزام عائد کیاہے جس پر عدالت نے خاتون کو سات سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔