پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرکرپشن کے خلاف تحریک نہیں چلائی جاسکتی:شفقت محمود

پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرکرپشن کے خلاف تحریک نہیں چلائی جاسکتی:شفقت محمود
پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرکرپشن کے خلاف تحریک نہیں چلائی جاسکتی:شفقت محمود

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کاکہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرکرپشن کے خلاف تحریک نہیں چلائی جاسکتی،الیکشن ریفامز کے بعد الیکشن کمیشن کو دوبارہ تشکیل دیا جائے۔

حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کے لئے پرعزم ،ملک میں سینما انڈسٹری کا قیام اچھی بات ہے: مریم اورنگزیب

تفصیلات کے مطابق لاہور گارڈن ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں جے آئی ٹی کے کام سے متعلق تحفظات ہیں،رپورٹ پاکستان کے عوام کے سامنے آنی چاہیے،عمران خان نے صرف قطری خط مسترد کیے جانے کا ذکر کیاتھا۔پارلیمنٹری وفد میں پیغام دیا گیا کہ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چمن حملہ افسوس ناک واقعہ ہے،افغان کارروائی کی مذمت کرتے ہیں،افغانستان اس قسم کے حملے کرکے قیام امن کو نقصان پہنچارہا ہے۔

مزید :

لاہور -