’میری عمر 109 سال ہے لیکن صحت جوانوں جیسی ہے کیونکہ میں کھانا کھاتے وقت پیازوں کو۔۔۔‘ معمر ترین خاتون نے اپنی صحت کا ایسا راز بتادیا کہ جان کر آپ بھی اسے اپنی عادت بنالیں گے

’میری عمر 109 سال ہے لیکن صحت جوانوں جیسی ہے کیونکہ میں کھانا کھاتے وقت پیازوں ...
’میری عمر 109 سال ہے لیکن صحت جوانوں جیسی ہے کیونکہ میں کھانا کھاتے وقت پیازوں کو۔۔۔‘ معمر ترین خاتون نے اپنی صحت کا ایسا راز بتادیا کہ جان کر آپ بھی اسے اپنی عادت بنالیں گے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک 109سالہ خاتون اس عمررسیدگی میں بھی قابل رشک صحت کی مالک ہیں۔ انہوں کھانے کی ایک ایسی چیز کو اپنی صحت کا راز بتا دیا ہے کہ آپ بھی اسے ہمیشہ کے لیے اپنے کھانے کا حصہ بنا لیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر گلاسٹن برے کی رہائشی ڈیزی بیسٹین نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”میری طویل العمری اور صحت مندی کا راز پیاز ہے ۔ میرا تمام عمر معمول رہا ہے کہ میں ہر کھانے کے ساتھ تازہ پیاز ضرور استعمال کرتی ہوں۔“

’میں اپنے والد کو اپنا دودھ پلاتی ہوں کیونکہ۔۔۔‘ خاتون نے ایسی وجہ بتادی کہ آپ کو غصہ نہیں بلکہ ترس آجائے گا

ڈیزی کا کہنا تھا کہ ”میں کھانا بناتے ہوئے بھی اس میں تازہ پیاز ہی استعمال کیا کرتی تھی۔ اگر میں زندگی میں تازہ پیاز اس قدر استعمال نہ کرتی تو میری عمر اتنی زیادہ کبھی نہ ہوتی۔ یہ جلد کے لیے بھی انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اچھے دوست اور خوش رہنا بھی میری طویل العمری کا ایک راز ہے۔“ واضح رہے کہ ڈیزی 1908ءمیں برطانوی علاقے ڈیون میں پیدا ہوئی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -