’میں فیکٹری کا دورہ کرنے گیا تو اس کے پیچھے یہ عجیب سا دروازہ نظر آیا جس سے سیڑھیاں نیچے جارہی تھیں، نیچے اترا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر واقعی ہوش اُڑگئے، وہاں بکسوں میں بند۔۔۔‘

’میں فیکٹری کا دورہ کرنے گیا تو اس کے پیچھے یہ عجیب سا دروازہ نظر آیا جس سے ...
’میں فیکٹری کا دورہ کرنے گیا تو اس کے پیچھے یہ عجیب سا دروازہ نظر آیا جس سے سیڑھیاں نیچے جارہی تھیں، نیچے اترا تو ایسا منظر کہ دیکھ کر واقعی ہوش اُڑگئے، وہاں بکسوں میں بند۔۔۔‘

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک شخص ایک فیکٹری کا دورہ کرنے گیا تو اس کے پیچھے اسے ایک عجیب و غریب سا دروازہ نظر آیا۔ اس نے دروازہ کھولا تو وہاں سے نیچے سیڑھیاں اتر رہی تھیں۔ جب وہ سیڑھیوں سے نیچے گیا تو وہاں ایسا منظر اس کی آنکھوں سے سامنے موجود تھا کہ اس کے ہوش اڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سیڑھیاں اتر کر آگے کنکریٹ کی بنی ہوئی ایک عمارت موجود تھی جس میں کئی کمرے اورکوریڈور موجود تھے۔ حیران کن طور پر ان کمروں میں بجلی کا اہتمام بھی تھا۔ کمروں میں پرانے اخبارات کے تراشوں اور تصاویر کے انبار لگے ہوئے تھے۔ وہاں کئی بوٹ بھی موجود تھے۔

پاکستان کی پراسرار ترین جگہ جس کے بارے میں مشہور کہانیاں سن کر ہی آپ کے واقعی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے، یہ کہاں ہے اور اس کی تاریخ کیا ہے؟ انتہائی حیران کن معلومات جانئے

رپورٹ کے مطابق ان کمروں میں جو چیز سب سے زیادہ حیران کن تھی وہ کئی باکس تھے۔ ان ڈبوں میں پرانا سازوسامان بند تھا جو دوسری جنگ عظیم کے دنوں کا تھا۔ کمروں میں ادویات، ہیٹس اور گیس ماسک سمیت کئی طرح کے اوزار بھی موجود تھے۔ ممکنہ طور پر یہ عمارت دوسری جنگ عظیم کے دوران محفوظ رہنے کے لیے استعمال کی گئی تھی جس کے بعد یہ لاوارث پڑی تھی۔ اس شخص نے ان کمروں کے دورے کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے جہاں بڑی تعداد میں صارفین اسے دیکھ رہے ہیں اور اس دریافت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -