خاتون کے کان میں مکڑا گھس گیا، ڈاکٹر نے معائنہ کرکے نکالنے کی کوشش کی تو نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ گھبرا کر اپنی انگلیاں کانوں میں دبالیں گے

خاتون کے کان میں مکڑا گھس گیا، ڈاکٹر نے معائنہ کرکے نکالنے کی کوشش کی تو ...
خاتون کے کان میں مکڑا گھس گیا، ڈاکٹر نے معائنہ کرکے نکالنے کی کوشش کی تو نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ گھبرا کر اپنی انگلیاں کانوں میں دبالیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک)اگر آپ کے کان میں مکڑا گھس جائے تو یہ بہت ہی خوفزدہ کردینے والی بات ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ آپ کے کان سے صرف اس کی ٹانگیں ہی نکلیں اور باقی مکڑا آپ کے کان کی گہرائی میں کہیں گم ہوجائے ۔

دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق یہ انتہائی پریشان کن واقعہ جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ خاتون اینجلا کول بورن کے ساتھ پیش آیا ہے۔ اینجلا کہتی ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو سکول چھوڑنے جارہی تھی کہ کان میں کوئی چیز داخل ہوگئی۔ وہ اس کی وجہ سے ہونے والی کھجلی اور درد سے بہت پریشان ہوئیںا ور کچھ ہی دیر میں ان کا کان سوج کر سرخ بھی ہوگیا ۔ وہ بیٹی کو سکول چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر کے پاس گئیں اور اسے بتایا کہ ان کے کان میں کوئی چیز داخل ہوگئی۔ اینجلا نے بتایا ”ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ کان کے اندر کوئی چیز موجود تھی لیکن وہ اسے نکالنے میں کامیاب نہ ہوا اور مجھے سینٹ جارج کے وانٹس ورتھ ہسپتال جانے کو کہا۔ میں بہت خوفزدہ تھی اور میں نے وہاں جانے سے انکار کردیا۔

نوجوان لڑکی نے اپنے جسم کے ایسے حصے پر ٹیٹو بنوا لیا جہاں دنیا کی تاریخ میں کسی نے نہ بنوایا،جان کر آپ بھی توبہ پر مجبور ہوجائیں گے

ڈاکٹر مکڑے کو نکالنے کیلئے خود کارروائی نہیں کرنا چاہ رہا تھا۔ تب ایک نرس نے تجویز دی کہ اسے ڈبو کر باہر نکلنے پر مجبور کیا جائے۔ نرس نے میرے کان میں تیل ڈالا اور 15منٹ تک لیٹے رہنے کو کہا۔ اس کے بعد نرس نے ایک ٹیوب سے میرے کان میں پانی ڈالا۔ بالآخر دو باریک سی ٹانگیں باہر آئیں، لیکن باقی مکڑے کا کچھ پتا نہیں چلا۔ مجھے یقین ہے کہ مکڑے کا باقی حصہ میرے کان میں ہی ہے۔ میں یہ سوچ کر ہلکان ہوتی رہتی ہوں کہ بالآخر اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ باقی حصہ خود ہی باہر گر جائے گا، مگر میرے دل سے خوف ختم نہیں ہو رہا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -