اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،نواز شریف خود کو جانور کہہ کر خوش ہوتے ہیں,پاکستان کی سیاست میں ہر چیز ممکن ہے:خورشید شاہ

اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،نواز شریف خود کو جانور کہہ کر خوش ہوتے ...
اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،نواز شریف خود کو جانور کہہ کر خوش ہوتے ہیں,پاکستان کی سیاست میں ہر چیز ممکن ہے:خورشید شاہ

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایاہے،بد قسمتی سے ملک کا سربراہ اپنے آپ کو جانور سے تشبیہ دیتا ہے،وزیر اعظم نواز شریف خود کو جانور کہہ کر خوش ہوتے ہیں اور جانور کی سوچ کیا ہوتی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔

ایف آئی اے کا چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس کو خط، گردے فروخت کرنے والوں کی تفصیلات طلب

تفصیلات کے مطابق سکھر میں کینسرہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بڑے اتارچڑھاودیکھے ، دوستوں کودشمن اور دشمن کودوست بنتے دیکھا ہے، حالات اور وقت سب کو ایک جگہ جمع کر دیتے ہیں۔پاناماکیس میں نام آنے کے باوجودیہ ہماری طرف انگلی اٹھاتے ہیں،ان لوگوں نے زرداری کو 11سال جیل میں ڈال کر احتساب کیالیکن اب بھی مخالفین کوزرداری صاحب کے کیس نظرآتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے گریبانوں میں جھانکو ،مورکی طرح پیردیکھوگے توسب پتاچل جائے گا،ہم نے مسلم لیگ( ن) کی گرتی ہوئی حکومت کوبچانے کا موقع دیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے، اگرہم کچھ کرتے تو کہاجاتا ہے کہ حکومت کو چلنے نہیں دیاگیا،ہمارا ہر ایکشن قانونی اور سیاسی ہوگا،پاکستان کی سیاست میں ہر چیز ممکن ہے۔پاناما فیصلے میں دو ججوں نے وزیر اعظم کو جھوٹااور3ججوں نے قطری خط کو رد کیا جبکہ قطری خط جھوٹا قرار دینے پر منی ٹریل کابھی پتا چل گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کاکام لوگوں کو بہترین سہولتیں دینا ہے، نیلم جہلم پروجیکٹ ہمارے زمانے کا ہے،روہڑی میں بھی ہم گرلزڈگری کالج بنائیں گے۔

ایچ ای سی نے قراقرم یونیورسٹی کے 3مزید کیمپس بنانے کی منظوری دے دی

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں عوام کے پیٹ کاٹ کرمیٹروبس اور اورنج ٹرین کے لیے سبسڈی دی جائے گی۔ملک میں پانی نہیں،گیس نہیں ، بجلی نہیں اور انہیں موٹے موٹے پروجیکٹ نظر آتے ہیں۔ موجودہ حکمران پاکستان کے عوام کو دو روپے کی روٹی ، آشیانہ سکیم اور دانش سکول کے نام پر بیوقوف بناتے رہے، غریبوں کے لیے اب وہ سب سکیمیں کہاں گئیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو وعدے پورے کرنے کے لیے 4 سال موقع دیا، پھر سامنے آئے،ہمارا کام صرف عوام سے ووٹ لینانہیں بلکہ وعدے پورے کرنابھی ہے۔

مزید :

قومی -