تنزانیہ میں سکول بس کو حادثہ، 29بچوں سمیت 34افراد ہلاک

تنزانیہ میں سکول بس کو حادثہ، 29بچوں سمیت 34افراد ہلاک
تنزانیہ میں سکول بس کو حادثہ، 29بچوں سمیت 34افراد ہلاک

  

ڈوڈوما(ڈیلی پاکستان آن لائن) تنزانیہ کے ضلع کراتو میں سکول بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے ، جس کے باعث29طلبہ سمیت34افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایچ ای سی نے قراقرم یونیورسٹی کے 3مزید کیمپس بنانے کی منظوری دے دی

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک تنزانیہ میں کیچڑ اور خراب موسم کے باعث ایک منی سکول بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں سکول کے29بچے، 4اساتذہ اور ایک ڈرائیور ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والے بچوں میں12طلبہ جبکہ17طالبات شامل ہیں۔ بچوں کی عمریں13اور14سال کے درمیان ہیں۔ تنزانیہ افریقہ کامعاشی اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہے جب کہ یہاں کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔

ایم ایم اے کی بحالی ، فضل الرحمان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

تنزانیہ کی حکومت کے مطابق ملک میں2014سے2016کے درمیان سڑک پر ہونے والے حادثات کے نتیجے میں11ہزار افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -