پانامہ فیصلے میں نواز شریف کے استعفے کی بات نہیں بنتی،پی ٹی آئی والے الزام تراشی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں :طارق فضل چودھری

پانامہ فیصلے میں نواز شریف کے استعفے کی بات نہیں بنتی،پی ٹی آئی والے الزام ...
پانامہ فیصلے میں نواز شریف کے استعفے کی بات نہیں بنتی،پی ٹی آئی والے الزام تراشی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں :طارق فضل چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم کے استعفے والی بات نہیں بنتی تحریک انصاف صرف الزام تراشی کو اپنی کامیابی سمجھتی ہے ۔

اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،نواز شریف خود کو جانور کہہ کر خوش ہوتے ہیں,پاکستان کی سیاست میں ہر چیز ممکن ہے:خورشید شاہ

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے طارق چودھری کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح ٹھیک سے نہیں کی گئی ،وزیراعظم کا کسی بھی طرح استعفیٰ دینا نہیں بنتا جبکہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ صرف سیاست چمکانے کیلئے کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے الزام تراشی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں اور چیئرمین تحریک انصاف تو کسی نہ کسی طرح وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہونا چاہتے ہیں ،ہماری غلطی یہ ہے کہ ہمیں ان کا بہت پہلے مقابلہ کرنا چاہیے تھا۔

مزید :

قومی -