چمن میں افغان فورسز کی فائرنگ، شہریوں کی افغان کونسل خانے کے سامنے احتجاجی ریلی

چمن میں افغان فورسز کی فائرنگ، شہریوں کی افغان کونسل خانے کے سامنے احتجاجی ...
چمن میں افغان فورسز کی فائرنگ، شہریوں کی افغان کونسل خانے کے سامنے احتجاجی ریلی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گذشتہ روز چمن میں سرحدی دیہات پر افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے خلاف شہریوں نے کوئٹہ میں قائم افغان کونسل خانے کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی۔

اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا،نواز شریف خود کو جانور کہہ کر خوش ہوتے ہیں,پاکستان کی سیاست میں ہر چیز ممکن ہے:خورشید شاہ

ریڈیو پاکستان کے مطابق کل چمن پر سرحد پار افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف کوئٹہ میں افغان قونصل خانے کے سامنے شہریوں کی جانب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کا اہتمام بلوچستان متحدہ محاذ کے کارکنوں نے کیا تھا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حملے کی شدید مذمت کی اور افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت کے کہنے پر اس قسم کے خطرناک کھیل سے باز رہے۔ریلی میں بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

مزید :

کوئٹہ -