روس نے چینی سوشل میڈیا ایپ ’ وی چیٹ‘ پر پابندی عائد کردی
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی حکومت نے صارفین کی معلومات فراہم نہ کرنے پر اپنے ملک میں چینی سوشل میڈیا ایپ ’ وی چیٹ‘ پر پابندی عائد کردی۔
سوشل میڈیا کی نگرانی کرنے والے روسی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ چینی سوشل میڈیا ایپ پر 4 مئی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس ایپ پر صارفین کے ڈیٹا تک رسائی فراہم نہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔دوسری جانب وی چیٹ ایپ کی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ روسی حکام سے اس پابندی کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
پشاور میں تحریک انصاف کے سربراہ کی موجودگی میں نوجوانوں کے ’’رو عمران رو ‘‘ کے نعرے ،آگے سے عمران خان نے کیا کیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
گزشتہ سال بھی روس نے امریکی کمپنی لنکڈ ان پر پابندی عائد کردی تھی کیونکہ روسی قوانین کے مطابق کسی بھی روسی شہری کا ڈیٹا روس سے باہر موجود کسی سرور پر محفوظ نہیں کیا جاسکتا بلکہ اسے ملک کے اندر ہی رکھنا پڑتا ہے۔ لنکڈ ان روسی سرور استعمال کرنے کے حق میں نہیں تھی جس کی وجہ سے روس کی جانب سے اس پر پابندی عائد کردی گئی۔
واضح رہے کہ 2011 میں بنائی جانے والی ایپ وی چیٹ روس میں اتنی زیادہ مقبول نہیں ہے بلکہ وہ شہری جو کاروبار کے سلسلے میں یا سیاحت کیلئے روس سے چین یا چین سے روس کا سفر کرتے ہیں وہی اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہیں۔