ہمارا جینا اورمرنا عوام کے ساتھ ،حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے:آصف زرداری

ہمارا جینا اورمرنا عوام کے ساتھ ،حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے:آصف ...
ہمارا جینا اورمرنا عوام کے ساتھ ،حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے:آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ ہمارا جینا اور مرنا ملک کے عوام کے ساتھ ہے، ہم حکمرانوں کو ان کے عوام سے کئے ہوئے وعدے یاد دلاتے رہیں گے۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کیس کی تفتیش کی اہلیت نہیں رکھتے،گردہ پیوندکاری کیس میں عدالت کے ریمارکس

تفصیلات کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمران بری طرح پھنس چکے ہیں، لاکھ کوشش کر لیں بچ نہیں سکیں گے،حکمرانوں کے سارے وعدے اور دعوے جھوٹ نکلے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے خلاف چاروں صوبوں میں احتجاج جاری رہے گا،جبکہ حکمرانوں کوان کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ آصف زرداری سردار عارف نکئی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کے لیے پتوکی گئے،جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما سردار طالب نکئی اور آصف نکئی سے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

مزید :

قومی -