چینی ریڈ کراس سوسائٹی کا ریڈکریسنٹ کو 10 بیڈز پر مشتمل فیبریکیٹیڈڈ ہسپتال کا شاندار تحفہ

چینی ریڈ کراس سوسائٹی کا ریڈکریسنٹ کو 10 بیڈز پر مشتمل فیبریکیٹیڈڈ ہسپتال کا ...
چینی ریڈ کراس سوسائٹی کا ریڈکریسنٹ کو 10 بیڈز پر مشتمل فیبریکیٹیڈڈ ہسپتال کا شاندار تحفہ

  

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن )گوادر میں پرل کانٹینٹل ہوٹل میں ریڈ کریسنٹ کی طرف سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ریڈ کریسنٹ کو 10بیڈز پر مشتمل فیبریکیٹڈڈ ہسپتال تحفے میں دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے یہ انتہائی شاندار تحفہ ریڈ کریسنٹ کو پروقار تقریب میں حوالے کر دیا گیاہے ،تقریب میں ریڈ کریسنٹ کے پریذیڈنٹ ،پاکستان میں چین کے سفیر ،سابق چینی وزیر صحت سمیت دیگر اہم ترین شخصیات نے شرکت کی ۔

پروقار تقریب میں شریک تمام معزز شرکاءکو بلوچستان کی ثقافتی ٹوپی جبکہ خواتین کوانتہائی خوبصورت بیگز تحفے میں دیے گئے جبکہ معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈزسے بھی نوازا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر اور چینی حکام نے حکومت پاکستان کی جانب سے بہترین تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک چین دوستی کو مثالی قرار دیا ۔

چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے ریڈ کریسنٹ کو تحفے میں دیا جانے والا فیبریکیٹیڈ ہسپتال 10بیڈز پر مشتمل ہے جس میں ہر قسم کے علاج اور آپریشن کی سہولت بھی موجود ہے جو کہ اپنی مثال آپ ہے ،اس کے ذریعے گوادر میں کئی افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔یہ ہسپتال جہاز کے ذریعے گوادر کی بندر گاہ پر پہنچایا گیاہے ۔ریڈ کراس سوسائٹی دو سال تک اس ہسپتال کے تمام ترین اخراجات برداشت کرے گی جبکہ اس کے بعد یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہو گی۔

ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہیٰ نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان چین کی جانب سے دیا جانے والے اس تحفے کے تمام اخراجات خود برداشت کرے ۔ان کا کہناتھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک حب بننے جارہی ہے جو کہ ان لوگوں کو بھی اس میں شمولیت اختیار کر نے پر مجبور کر دے گی جو اس میں اس وقت اس میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

مزید :

قومی -