جامعہ الازہر کے وائس چانسلرکو عہدے سے بر طرف کردیا گیا

جامعہ الازہر کے وائس چانسلرکو عہدے سے بر طرف کردیا گیا
جامعہ الازہر کے وائس چانسلرکو عہدے سے بر طرف کردیا گیا

  

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یونیورسٹی جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمد حسنی کو برطرف کردیا گیا ہے ، ان پر ایک مسلم محقق کو مرتدکہنے کا الزام تھا۔

پاکستانی نوجوان کی دلہن کو بھارتیوں نے پاکستان ہی میں قید کر لیا

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹر کے مطابق جامعہ الازہر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر احمد حسنی کو ایک متنازعہ مسلم محقق البہیری کو مرتدکہنے پر ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ حسنی کو ان کے بیان پر جامعہ کی جانب سے معافی مانگنے کو کہا گیا تھا، جب کہ انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر عام آبادی پر فائرنگ، 4شہری زخمی

واضح رہے کہ جامعہ الازہر کے وائس چانسلر احمدحسنی نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ البہیری نے اسلام کے مقرر کردہ قوانین کا انکار کیا۔ اپنے اس بیان پر احمد حسنی نے معافی طلب کرنے کے بعد یونورسٹی کی ویب سائٹ پر لکھا کہ البہیری سے متعلق سوال پر ان کا ردِ عمل غلط اور جامعہ کی پالیسی کے خلاف تھا۔جس بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -