ڈولفن کی زبان سمجھنے کی صلاحیت پر تحقیق شروع، سن 2021 تک عبور حاصل کرلیا جائے گا: ماہرین

ڈولفن کی زبان سمجھنے کی صلاحیت پر تحقیق شروع، سن 2021 تک عبور حاصل کرلیا جائے ...
ڈولفن کی زبان سمجھنے کی صلاحیت پر تحقیق شروع، سن 2021 تک عبور حاصل کرلیا جائے گا: ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن)سویڈن کی ٹیکنالوجی کمپنی گواگائی اے بی جو کہ سویڈیش انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کی ملکیت ہے نے اپنے خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے 40 انسانی زبانوں کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل کر رکھی ہے ، جس کے بعد اب کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اس کمپنی کے ساتھ مل کر ڈولفنز کی زبان سمجھنے کا پراجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہے، محقیقن امید ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ پراجیکٹ شروع ہونے کے بعد 2021 تک ڈولفنز کی زبان سمجھ لی جائے گی۔

اگر پائلٹ سمجھیں کہ جہاز کریش ہونے والا ہے تو وہ کیا کہتے ہیں؟ آپ بھی جانئے
ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین سویڈن کے ایک سفاری پارک میں گواگائی کمپنی کا زبانوں کی پہچان کرنے والا سافٹ ویئر استعمال کریں گے جس کے ذریعے ڈولفنز کے مختلف اشاروں اور آوازوں کو مانیٹر کیا جائے گا اور اگر سب چیزیں پلان کے حساب سے ہوتی رہیں تو ڈولفنز کی زبان کی ایک لغت تشکیل دی جائے گی۔ ڈولفنز کی زبان سمجھنے کی کھوج میں لگی ٹیم کو یقین ہے کہ وہ گواگائی کے سافٹ ویئر، جدید ترین ساﺅنڈ ریکارڈنگ آلات اور پہلے سے موجود تحقیق کے ڈیٹا بیس کی مدد سے 2021 تک ڈولفنز کی زبان سمجھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -