Enviro نے انقلابی اسمارٹ ڈی سی انورٹرایئر کنڈیشنرز متعارف کروادیے

Enviro نے انقلابی اسمارٹ ڈی سی انورٹرایئر کنڈیشنرز متعارف کروادیے

  

لاہور(پ ر)ہوم اپلائنسز ،کنزیومر الیکٹرانکس اور پاور سالوشنز کے سرکردہ مینو فیکچررز Enviro160- نے حال ہی میں انقلابی اسمارٹ ڈی سی انورٹرایئر کنڈیشنرز متعارف کرائے ہیں جو کہ موسم گرما میں صارفین کیلئے شاندار تحفہ ہیں۔Enviro160- نے اس حوالے سے اپنا سلوگن رکھا ہے کہ اسمارٹ بنیں اور Enviro160- الیکٹرانکس میں اپنا بچت اکاؤنٹ کھولیں۔Enviro160- اسمارٹ ڈی سی انورٹر مناسب قیمت میں زیادہ کولنگ کے حامل ایئر کنڈیشنرز کے متلاشی صارفین کیلئے بہترین چوائس ہیں،اپنی نئی ٹوئین روٹیری کمپریسر ٹیکنالوجی کے باعث یہ ایئر کنڈیشنرز کم وولٹیج کی صورت میں بھی کمرے کو فوری طور پر ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ بجلی کی75فیصد بچت کو بھی یقینی بناتے ہیں۔جاپانی اسمارٹ چپ ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈی سی انورٹر 15فیصد جلد کولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں

جبکہ فور ڈی ایئر فلو ٹیکنالوجی کے باعث یہ ڈی سی انورٹر عام اے سی کے مقابلے میں کمرے کے زیادہ رقبے کو ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں،اپنی موثر مہم اور ٹی وی اشتہارات کے ذریعے کمپنی اپنے برانڈ امیج کو مزید موثر اور زیادہ مقبولیت حاصل کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔

Ruba-SEZ گروپ آف کمپنیز کا قیمتی حصہ ہونے کے ناطے Enviro ایک ابھرتی ہوئی عالمی انٹر پرائز ہے جو کہ اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بدولت دنیا میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے ،اپنے دیدہ زیب ڈیزائن اور آسان استعما ل کے باعث اس کی مصنوعات پاکستانی ماحول اور مارکیٹ کیلئے انتہائی آئیڈیل ہیں،Enviroکی مصنوعات پاکستان میں بعد از فروخت سروس کی گارنٹی کے ساتھ دستیاب ہیں

مزید :

کامرس -