انٹر میڈیٹ پارٹ(II) کا آغازآج سے ہوگا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ(II) کا آغازآج مورخہ 06 مئی بروز ہفتہ سے ہو گا۔ صبح کے سیشن میں سائیکالوجی جبکہ دوسرے سیشن میں ہو م اکنامکس، اپلائیڈ سائنسز ، ہیماتھالوجی اینڈ بلڈ بنکنگ کے پیپرز ہو نگے ۔دریں اثنا انگلش کا پرچہ مورخہ 08 مئی بروز پیر کو ہو گا۔