سہیون:شدید گرمی اور ہیٹ سٹروکس کے باعث حضرت لعل شہبازقلندرؒ کے عرس میں آنے والے مزید 4 زائرین جاں بحق

سہیون:شدید گرمی اور ہیٹ سٹروکس کے باعث حضرت لعل شہبازقلندرؒ کے عرس میں آنے ...
سہیون:شدید گرمی اور ہیٹ سٹروکس کے باعث حضرت لعل شہبازقلندرؒ کے عرس میں آنے والے مزید 4 زائرین جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سیہون(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیہون میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروکس کے باعث حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس میں آنے والے مزید 4 زائرین جاں بحق ہو گئے جس کے باعث 3 روز میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد9 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کا آج دوسراروز ہے،جبکہ شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،آج (اتوار)بھی ہیٹ سٹروکس کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے 3 دن میں جاں بحق زائرین کی تعداد 9 ہو گئی ،انتظامیہ کے مطابق اموات ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم 3 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید : علاقائی /سندھ /جامشورو