”ملین ٹری سونامی“ مہم میں تحریک انصاف نے بچوں کی پنسلوں کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا، بچوں کی ان پنسلوں میں ایسا کیا ہو گا؟ جان کر عمران خان کے مخالفین بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

”ملین ٹری سونامی“ مہم میں تحریک انصاف نے بچوں کی پنسلوں کیساتھ ایسا کام کر ...
”ملین ٹری سونامی“ مہم میں تحریک انصاف نے بچوں کی پنسلوں کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا، بچوں کی ان پنسلوں میں ایسا کیا ہو گا؟ جان کر عمران خان کے مخالفین بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ”ملین ٹرین سونامی“ مہم شروع کی جس دوران اربوں درخت لگانے کا اعلان کیا گیا۔ اس مہم کے دوران کتنے درخت لگائے گئے؟ اس پر عوام اختلاف رائے رکھتے ہیں لیکن اب ایک ایسا اقدام اٹھا لیا گیا ہے کہ عمران خان کے مخالفین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی تو سنی! سنی کی بھابھی بھی ہنی۔۔۔“ سنی لیون کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ نے سنی لیون کی بھابھی کو دیکھا ہے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ایسی دھوم مچائی کہ ہر کوئی سنی لیون کو بھول جائے گا 
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءڈاکٹر عارف علوی کے مطابق ملین ٹری سونامی مہم کے تحت بچوں میں درختوں کی اہمیت سے متعلق آگاہی پھیلانے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے ”بیج والی پنسل“ متعارف کروا دی ہے جس میں ربڑ کی جگہ پلاسٹک کا خول لگا کر اس میں ”کھیرے، بھنڈی، بینگن، پالک اور ہرے دھنئے کے بیج رکھ دئیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ” ملین ٹری سونامی مہم کے تحت عمران خان کراچی میں باقاعدہ طور پر بیج والی پنسل متعارف کروائیں گے۔ درخت لگانے کیلئے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ ایک اختراعی تصور ہے۔ پنسل کے ربڑ والے حصے پر پلاسٹک کا خول لگا کر کھیرے، بھنڈی، بینگن، پالک اور ہرے دھنئے کے بیج رکھے گئے ہیں“

سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو بہت زیادہ سراہا ہے لیکن اس کیساتھ ہی پنسل پر عمران خان کا نام لکھنے پر تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے عمران خان بھی شوبازی کر رہے ہیں۔

کاشف محمود بھٹی نامی صارف نے لکھا ”علوی صاحب اتنا اچھا آئیڈیا ہے کہ جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے مگر پنسل پر عمران خان کا نام دیکھ کر ایسا لگا کہ شہباز شریف کی طرح شوبازی کر رہے ہیں“

دل دل پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ”یہ حکومتی فنڈ نہیں بلکہ پارٹی فنڈ سے ہو رہا ہے۔ شہباز شریف کو بھی اگر اپنی تشہیر کرنی ہے تو پارٹی فنڈ سے کرے“

کاشف محمود نے جواب دیا ”پارٹی کی تشہیر ہونی چاہئے کیوونکہ ادارے مضبوط کرنے چاہئیں نہ کہ افراد، اور خان صاحب کا یہی مشن ہے“

ٹھاکرائن نامی صارف نے لکھا ”ڈاکٹر صاحب یہ پنسلز کہاں سے مل سکتی ہیں؟“


عطیہ ساغر نے لکھا ”بہت ہی زبردست اقدام ہے۔ ایک ماہر تعلیم ہونے کی حیثیت سے میں اپنے طالب علموں کو بھی یہ دینا چاہتی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے گائیڈ کریں کیونکہ میں 435 طلباءکیلئے یہ پنسلیں منگوانا چاہتی ہوں جو میرے پاس پڑھتے ہیں۔ مل کر ہم تبدیلی لا سکتے ہیں، انشاءاللہ“

کاشف جہان نے لکھا ”اے ون، زمین اور کراچی کو ہرا بھرا بنانے کیلئے بہترین اقدام ہے“

عرفان عنایت نے لکھا ”بہت ہی زبردست اور منفرد آئیڈیا ہے۔۔۔ ہمیں نئی نسل کو ماحول دوست بنانا چاہتے اور ایسا کرنے کیلئے ہمیں انہیں بچپن سے ہی اس کی تعلیم دینی چاہئے“