اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، تمام مسائل کی جڑ عمران خان خود ہیں:سعید غنی

اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، تمام مسائل ...
اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، تمام مسائل کی جڑ عمران خان خود ہیں:سعید غنی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہاپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ کر عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاری ہے،مہنگائی سمیت تمام مسائل کی سب بڑی جڑ عمران نیازی ہیں،مجھے پہلی بار دھمکیاں نہیں ملی، زندگی اور موت میرے اللہ  کے ہاتھ میں ہے،عوامی خدمت کرتا رہوں گا۔

نواب شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی واحد حکومت ہے جس سے عوام 7 ماہ میں بیزار آچکے ہیں،صدارتی شوشہ چھوڑ کر عوامی ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاری ہے،ملک میں صدارتی نظام لانے کا کوئی جواز نہیں۔ سعید غنی کا کہناتھا کہ اپوزیشن کو جیلوں میں بند کرنے سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، گورنر سٹیٹ بنک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہوگا،تمام مسائل کی جڑ عمران خان خود ہیں ،پیٹرول کو مہنگا کرنے سے ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں،غریب عوام مہنگائی کے طوفان کا سامنا کررہے ہیں۔

وزیربلدیات سعید غنی نے کہا کہ نواب شاہ سے شکایاتیں ملی تھی کہ شہریوں کوپینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا میں نے یہاں پہنچ کر یہ محسوس کیا کہ واقع ہی الٹرواٹر فلٹریشن پلانٹ صحیح نمونے سے کام نہیں کررہا ۔ شہر کو فراہم کئے جانے والے یومیہ آٹھ ملین گیلن پانی فراہمی کا جائزہ لیا ہے۔شہریوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی ہماری زمے داری ہے اور ہم اس کو پورا کرینگے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری پبلک ہیلتھ روشن شیخ، رحمت اللہ شیخ،ڈپٹی کمشنرابراد احمد جعفر،چیئرمین بلدیہ عظیم مغل، ٹی ایم او عبدالرزاق شیخ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -جیکب آباد -