کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں ، کپتان قومی ٹیم کا انگلینڈ سے ٹی 20میچ ہارنے کے بعد بیان

کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں ، کپتان قومی ٹیم کا انگلینڈ سے ٹی 20میچ ہارنے ...
کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں ، کپتان قومی ٹیم کا انگلینڈ سے ٹی 20میچ ہارنے کے بعد بیان

  

کارڈف (ڈیلی پاکستان آن لائن)کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہاہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے ، کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔

جیونیوز کے مطابق کپتان قومی ٹیم نے کہاہے کہ ون ڈے میں بھرپور مقابلہ ہوگا ، کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں، انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے ، غیر معمولی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ ٹوٹل ہمارا اچھا تھا ، پھر بھی 10سے 12رنز کم تھے ، حسنین اور شاہین آفریدی کیلئے سیکھنے کا یہ اچھا موقع ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور حارث سہیل کے درمیان اچھی پارٹنر شپ رہی ، ہم کوایسی ہی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی۔

مزید :

کھیل -