قوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے حکومت قومی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہی ہے:گور نر پنجاب

 قوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے حکومت قومی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہی ...
 قوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے حکومت قومی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہی ہے:گور نر پنجاب

  

لاہور (صباح نیوز)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے حکومت قومی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہی ہے ، ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ثابت ہوئی ہے مگر انشاء اللہ وقت ثابت کر یگا ،وزیر اعظم عمران خان کی پالیساں ملک وقوم کے مفادات کے عین مطابق ہیں احساس پروگرم اور نیا پاکستان گھر جیسے منصوبے عام آدمی کیلئے ہیں۔

گورنرہاؤس لاہورمیں مختلف شہروں سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی توجہ صرف اور صرف اپنے مفادات کے تحفظ پر مر کوز رہی ہے اور ملک کو کر پشن 'مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا گڑ ھ بنا دیا ہے،جب تحر یک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک میں معاشی حالات پوری قوم کے سامنے ہیں لیکن عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کر نے کی بجائے ملک و قوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں،اب بھی حکومت کامشن صرف عام آدمی کیلئے مشکلات کم کر نا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نجات دلانا ہے ،اس کے لیے ہر وہ فیصلہ کیا جائیگا جو ملک اورقوم کے بہتر ین مفادمیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے غر یبوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا جس کے لیے پنجاب میں نیا پاکستان گھر سکیم کا باقاعدہ افتتاح ہو چکا ہے اور انشاء اللہ5سالوں میں 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ قوم سے پورا کیا جائیگا، اس پراجیکٹ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ سے 40 انڈسٹریاں جڑی ہیں، 40 مزید جڑیں گی ہاؤسنگ پروجیکٹ سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا، تحر یک انصاف نے قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -