گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گولیاں مار دیں

گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گولیاں مار دیں
گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گولیاں مار دیں

  

سیالکوٹ (صباح نیوز)تھانہ اگوکی کے گا ئوں دھبولہ میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گولیاں مار دیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق خاوند عابد علی کا اپنی بیوی تہمینہ بی بی سے جھگڑا ہو گیا جس پر عابد نے الماری میں سے پستول نکال لایا اور تہمینہ بی بی کو دو گولیاں مار دیں۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمی تہمینہ بی بی کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -