شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا : شیخ رشید

شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک ...
شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا ، وزیراعظم عمران خان این آر او دینے کو غداری سمجھتے ہیں وہ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گے لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے ۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ شہباز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے، مسلم لیگ ن کے 15 سے 16 نائب صدر لگائے گئے ہیں، یہاں جمعہ بازار لگا ہوا ہے، شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے، ملک کی تباہی کے ذمہ دار شریف برادارن اور آصف زرداری ہیں، 60 فےصد چانس ہے کہ شہباز شریف ملک واپس نہیں آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کے خلا ف نیا کیس نکالا ہے،اب شہباز شریف نہیں بچ سکیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ان لوگوں کوجانے دو لیکن عمران خان نہیں مانے اور کہا کہ قوم نے ہمیں ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے کے لئے ووٹ دیا ہے، میں این آر او دینا غداری سمجھتا ہوں۔

مزید :

قومی -