اتوار بازارو ں میں بھی مہنگائی کا طوفان ، صارفین بلبلا اٹھے

اتوار بازارو ں میں بھی مہنگائی کا طوفان ، صارفین بلبلا اٹھے

  

لاہور (اپنے نمائندے سے) اتوار بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، ٹماٹر ،ہری مرچ، لیموں نے تو مہنگائی کا 10سالہ ریکارڈ توڑ کر رکھ دیا۔ انتہائی شدید گرمی میں جب عوام اتوار بازار آئی تو سبزیوں اور پھولوں کی قیمتیں سن کر ان کے ہوش اڑ گئے ۔عوام نے تبدیلی سرکار کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنی مہنگائی تو ہم نے کبھی دیکھی بھی نہیں اور نہ کبھی سنی تھی جو اب نظر آ رہی ہے ۔ سہولیات کا فقدان باخوبی نظر آ یا گرمی سے بچاﺅ اور بیٹھنے کا انتظام دور دور تک دکھائی نہیں دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ لیموں اور چینی کی قیمتوں میں ہوا جو اتوار بازار میں بہت تھوڑی مقدار میں دستیاب تھا۔ سبزیوں میں آلو کچا 20، پیاز50، ٹماٹر50، لہسن 100، کھیرا 40، کریلے 70، پالک 20، ٹینڈے 100، لیموں 350، میتھی 40، بند گوبھی 60، پھول گوبھی 50، گھیا کدو 70، شلجم 50، سبز مرچ 60، اروی 100، بھنڈی 100، ٹینڈیاں فارمی 60، گھیا توری 55، مونگرے 85، حلوہ کدو 20، آم کچا 25روپے، برائلر کی قیمت 250، بڑا گوشت 380، بکرے کا گوشت 980روپے فروخت ہوتا رہا۔اتوار بازار میںپھلوں کے ریٹس سیب کالا کولو170، سیب سفید 80، کیلا درجن110، فالسہ 320، سٹابری 80، لوکاٹ 120، تربوز 35، کھجور180، انار دانے 240، امرود80، گنڈھیریاں40، پپیتا 100، گریپ فروٹ 50، خربوزہ80روپے میں فروخت ہوئے۔ 

لاہور(نیوز رپورٹر) گلشن راوی میں لگائے گئے رمضان بازا ر نے ضلعی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا بازار میں عوام کو یا تو ضرورت اشیاءکی نہیں مل رہی اوراگر دستیاب بھی ہیں تو ان کی کوالٹی پر عوام پریشانی کا شکار ہیں ۔۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہر چیز کی قیمت بڑھا کر غریبوں کو تنگ کیا جارہا ہے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ہی جس طرح سے اب ہر چیز ہی مہنگائی ہوگئی ہے۔دریں اثناءچیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں معیاری اشیاءضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایاجائیگا اورناجائزمنافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں معمر افراد کیلئے علیحدہ قطاریں بنوائی جائیں ۔شادمان رمضان بازار کے اچانک دورے کے موقع پرچیف سیکرٹری نے کہاکہ حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں منتخب اشیائے خورونوش پر خطیر سبسڈی دی رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -