بلدیاتی ادارے تحلیل کر کے منتخب جمہوری نمائندوں پر شب خون مارا گیا، عدنان ہنجرا

 بلدیاتی ادارے تحلیل کر کے منتخب جمہوری نمائندوں پر شب خون مارا گیا، عدنان ...

  

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا ، خواجہ ندیم سعید وائیں ،اظہر عزیز بٹ، کلچرل ونگ کی نسرین اختر ملک ، خواجہ عامر جالب اور حافظ عرفان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہے حکومت نے بلدیاتی ادارے تحلیل کر کے منتخب جمہوری نمائندوں پر شب خون مارا ہے ابھی منتخب نمائندوں کی مدت ختم ہونے میں ایک سال کاعرصہ تھامگر اس کے باوجود نیا بلدیاتی نظام لایا گیا اور اس کو منظور کروایا گیا ۔

 جو لمحہ فکریہ ہے ۔

حکومت نے چیئرمینوں کی جگہ ایڈمنسٹریٹر لگانے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ غیر آئینی ہے ایک سال کے بعد نیا بلدیاتی نظام لاجانا تھامگر وہ وقت سے پہلے ہی لایا گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ان اٹھ ماہ میں کوئی اچھا کام نہیں کیا اگر حکومت یونین کونسلز میں کوئی فنڈ جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لاہور شہر میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اندھیری گلیاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لاہور شہر کسے اجڑے گاﺅں کا منظر پیش کررہا ہے کیا ہی اچھا ہوتا کہ لاہور کی تمام UCچیئرمین کو فنڈ جاری کیے جاتے جس کے ثمرات عوام میں نظر اتے مگر ایسا نہیں ہوا نیا بلدیاتی نظام فرد واحد کی خواہش پر منظور کروایا گیا اگر حکومت اپنی کارگردگی سے خوش ہے ہے تو دسمبر تک نئے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروائے اس کو اپنی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہوجائے گاکہ وہ کتنے پانی میں ہے عمران خان نے ہر سطح پر جھوٹ بولا الیکشن ہائی جیک کیا حکومت میں آکر پاکستان کو دوالیہ کردیا اور خود یہودی ایجنڈے پر عمل کررہا ہے مہنگائی غربت بے روزگاری لاقانونیت اس حکومت کا عظم کارنامہ اور عوام کو تحفہ ہے نوکریاں دینے کی بجائے 11لاکھ افراد کو بے روز گارکردیا گیا اور عوام کو لالی پاپ دے رہے ہیں کہ وقت اچھا آنے وال ہے مگر کچھ نہیں ہونے والا عوام کو زیادہ دیر گمراہ اور بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا انشاءاللہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں گے اگر حکومت سنجیدہ ہے تو دسمبر تک نئے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -