بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں پر مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
لاہور (سٹی رپورٹر) ہندوستان میں قید پاکستانی قیدیوں پر بھارتی مظالم کیخلاف تحریک جوانان پاکستان کی یکجہتی پاکستان قیدی ریلیاںنکالی گئیں جن میںپاکستانیوں قیدیوں پر مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔لاہور میںتحریک جوانان پاکستان لاہور کے صدرنذیر خان اور زبیر شاہ نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی امن کی آشا اصل میں ایک تماشا ہے۔ بھارتی جیل جے پور میں شاکر اللہ دینی مصدور کو پتھر مار مار کر بھارتی غنڈوں نے شہید کیا اور بعد میں درندے مودی نے شہید شاکر اللہ کی لاش پاکستان حوالے کرنے سے پہلے اس کے دل اور گردے بھی نکال لئے۔ صدر لاہور نذیر خاں نے کہا کہ مودی قاتل ہے، اس نے پہلے بھی گجرات میں درندگی کرتے ہوئے 3 ہزار مسلمانوں کو شہید کیا اور اگر مودی باز نہیں آیا تو تحریک جوانان پاکستان کے جیالے اپنے شہیدوں کا بدلہ لینا جانتے ہیں۔ نذیر خان نے اقوام متحدہ (یو این) سے پرزور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ بھارت اپنی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو فوراً رہا کرے۔