پٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافہ ظلم ہے، حافظ نصیر

پٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافہ ظلم ہے، حافظ نصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جمعیت علماءپاکستان پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر غریب عوام کی معاشی قتل گا ہ بن گیا ہے پٹرولیم مصنوعات میں ہوش ربا اضافہ عوام پاکستان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ۔

 پوری دنیا میں مذہبی تہواروں پر اشیاءسستی ہو جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز پر مہنگائی کا ایک نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے ریاست مدینہ کا رول ماڈل بنانے کا اعلان کرنے والے سب سے پہلے عوام کو زندہ رہنے کا حق دیں اور پٹرولیم مصنوعات سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیںواپس لی جائیں تاکہ عوام ماہ رمضان المبارک میں عبادت کا صیحح حق اور روزے رکھ سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال رمضان کے لئے جے یو پی لاہور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حاجی شوکت علی،مولانا محمد سلیم، مولانا حاجی شوکت علی، حافظ لیا قت علی رضوی، مولاناشبیر حسین فریدی، پیر غلام رسول نقشبندی،چودھری غلام محمداور دیگر نے شرکت کی ۔