پنجاب یونیورسٹی ، دفتری اوقات کار تبدیل

پنجاب یونیورسٹی ، دفتری اوقات کار تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پنجاب یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میںدفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیں گے۔

 اسی طرح یونیورسٹی ہےلتھ سنٹر،اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ ، ایمپلائیز ہاﺅسنگ سوسائٹی اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) کےلئے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوں گے۔