دنیا بھر سے بھیک مانگنے کے بعدبھی قومی خزانہ خالی ہے‘عظمی بخاری

دنیا بھر سے بھیک مانگنے کے بعدبھی قومی خزانہ خالی ہے‘عظمی بخاری

  

لاہور (اپ ر)مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی روز نئے منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھ کر اپنی نالائقی نہیں چھپاسکتے،عمران نیازی نے ایک مرتبہ پھر جہلم کے عوام کو بیوقوف بنایا ہے۔عظمی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر سے بھیک مانگنے کے بعدبھی قومی خزانہ خالی ہے۔عمران نیازی ہر تقریر میں چور ڈاکو اور کرپشن کا شور مچاتے ہیں۔پی ٹی آئی کی مہنگائی کی سونامی نے پوری قوم کو ڈبو دیا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ عوام مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں عمران نیازی الزامات کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔عمران نیازی کو جلد آکسفورڈ یونیورسٹی سے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے والی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -