دارالعلوم حنفیہ میں استقبال رمضان المبارک کی تقریب

دارالعلوم حنفیہ میں استقبال رمضان المبارک کی تقریب

  

لاہور (پ ر) امن، اتحاد، یکجہتی کیلئے امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر علماء کا مشترکہ ”چاروں مسالک علماء بورڈ“ (تحفظ ختم نبوت) کے زیر اہتمام استقبال رمضان المبارک کی تقریب دارالعلوم حنفیہ میں چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ علامہ حافظ شعیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر سلمان منیر، مولانا محمد یوسف احرار، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیر طارق محمود نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔ استقبال رمضان و امن کے حوالے سے قرار داد مطالبہ کیا گیا کہ تمام مساجد و مدارس اور بڑے جید علماء کرام کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ دینی مدارس کی آزادی و خود مختاری کا مکمل تحفظ کرینگے۔ بیرونی دباؤ پر حکومت کے ایسے اقدام کو ہرگز قبول نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -