نواز شریف کی عوامی حقوق کیلئے جنگ میں کارکن عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ثانیہ عاشق

نواز شریف کی عوامی حقوق کیلئے جنگ میں کارکن عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ثانیہ عاشق

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے اپنے قائد نواز شریف کے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کوایٹمی طاقت بنانے پرآپ کے شکرگزار ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قائد تیرے کارکن اورعوام اس جنگ میں آپکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آپ نے پاکستان کی ترقی کیلئے سی پیک جیساتحفہ دیا،آپ نے پاکستان کوموٹرویزجیسی عظیم شاہراہ دی،ملک کوپرامن بنایا،ملک کوایٹمی طاقت بنانے پرآپ کے شکر گزار ہیں۔ثانیہ عاشق نے کہا کہ نواز شریف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،جن مشکلات حالات میں ثابت قدم رہے،آپ کی یہ کارکن بھی آپ کیساتھ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -